• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شی جن پھنگ کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی تیاری کےحوالے سے اجلاس کی صدارتتازترین

October 16, 2022

بیجنگ (شِنہوا) شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کے 2 ہزار379 منتخب اور خصوصی طور پر مدعو کیے گئے مندوبین میں سے مجموعی طور پر 2 ہزار 310 مندوبین نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے مندوبین کی اسناد کمیٹی کے 22 ارکان کی فہرست اور کانگریس کے پریذیڈیم کے 243 ارکان کی فہرست کی منظوری دی۔

 اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ وانگ ہوننگ کانگریس کے سیکرٹری جنرل کے طور پر کام کریں گے۔ کانگریس کے سیکرٹریٹ کے سیٹ اپ اوراہداف کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں قومی کانگریس کا ایجنڈا طے کیا گیا۔ 

توقع کی جاتی ہے کہ مندوبین  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ سنیں گے اور اس کا جائزہ لیں گے۔ 

اس کے علاوہ وہ 19ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کی جانچ پڑتال کریں گے، پارٹی کے آئین میں ترمیم کریں گے اور اس کی منظوری دیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 20ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ کا انتخاب کریں گے۔