بالی (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ وہ چین امریکہ تعلقات میں تزویراتی اہمیت کے مسائل ، اہم عالمی اور علاقائی مسائل پر امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ واضح اور گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کیلئے تیار ہیں۔
ان کی ملاقات کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ دونوں ممالک اور پوری دنیا کے مفاد کیلئے مستحکم ترقی اور چین ۔ امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بائیڈن کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔