بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور عوامی جمہوریہ کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے مشترکہ طور پر 2024 کو چین و عوامی جمہوریا کوریا کے درمیان دوستی کا سال قرار دیتے ہوئے کئی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
اس بات کا اعلان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کےجنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور عوامی جمہوریہ کوریا کے صدر کم جونگ ان نے نئے سال کے پیغامات کے تبادلے میں کیا۔
اپنے پیغام میں چینی صدر شی نے کہا کہ چین ۔عوامی جمہوریہ کوریا پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے دوست وہمسایہ ممالک ہیں،چین اورعوامی جمہوریہ کوریا کی روایتی دوستی دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پچھلی نسل نے قائم کی تھی اور یہ انقلابی جدوجہد سے پختہ ہوئی اور سوشلسٹ قیام کے دوران اسے مسلسل وسعت ملی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین ۔ عوامی جمہوریہ کوریا روایتی دوستانہ تعاون مشترکہ کوششوں سے ایک نئے تاریخی دور میں داخل ہوچکا ہے ۔
اپنے پیغام میں کم جونگ ان نے کہا کہ 2024 عوامی جمہوریہ کوریا اور چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک اہم سال ہے۔ دونوں ممالک میں سوشلسٹ قیام سے اس وقت ترقی ایک نئے دور میں داخل ہوچکی ہیں حالانکہ عالمی صورتحال پیچیدہ تبدیلیوں سے گزررہی ہے۔
کم جونگ ان نے کہا کہ دونوں فریقوں اور حکومتوں نے رواں سال کو چین اورعوامی جمہوریہ کوریا کی دوستی کا سال قرار دینے اور وقت کے تقاضے کے تحت فریقین کے درمیان دوستی اور تعاون کے روایتی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ توقعات اور خواہشات سے مطابقتت رکھتا ہے۔