دمشق (شِنہوا) شام کے وسطی صوبے حمص پربدھ کی نصف شب کے بعد اسرائیلی میزائل حملے میں سات افراد جاں بحق اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔
حمص میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مسلم العطاسی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حمص شہر کی الحمرا اسٹریٹ پراسرائیلی میزائل حملے میں رہائشی عمارت منہدم ہوگئی،امدادی کارروائیوں کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل وزارت دفاع نے بتایا تھا کہ اسرائیل نے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 12بجے طرابلس کے شمالی لبنانی علاقے سے میزائل حملہ کیا، جس میں حمص شہر اور اس کے آس پاس کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔