• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام میں زلزلہ زدگان کی انسانی امداد میں اضافہ جاری ہے: اقوام متحدہتازترین

March 17, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ زلزلہ زدہ شام میں امدادی سرگرمیوں کی راہ میں مشکلات  کے باوجود امدادی کارکنوں نے متاثرین تک امداد کی ترسیل کو تیز کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور ( او سی ایچ اے ) نے کہا کہ 6 فروری کے زلزلے کے بعد سے عالمی ادارہ امدادی شراکت داروں کے ساتھ مل کر 12 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک خوراک پہنچا چکا ہے،3 لاکھ 40 ہزارسے زیادہ لوگوں تک پانی،صفائی اور حفظان صحت کی خدمات پہنچائی گئیں جبکہ  صحت کے امدادی شراکت داروں نے 26 لاکھ مریضوں کا علاج کیا۔

او سی ایچ اے نے کہا کہ شام کے زلزلے سے متاثرہ88 لاکھ میں سے 49 لاکھ لوگوں کی امداد کے لیے39 کروڑ80 لاکھ  ڈالر کی ہنگامی امداد کی اپیل میں سے 72 فیصد رقم مل چکی ہے۔

تاہم شام میں ضرورت مند لوگوں کی تعداد زلزلے سے پہلے ہی سب سےزیادہ تھی جہاں1کروڑ 50 لاکھ سے زائد  لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے اور 90 فیصد سے زیادہ لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔