• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام میں زلزلے سے 237 افراد جاں بحق ، 639 زخمی: وزارت صحتتازترین

February 06, 2023

دمشق(شِنہوا)شام میں خوفناک زلزلے سے اب تک چارصوبوں میں 237 افراد جاں بحق اور639 زخمی ہو  گئے ہیں۔

شام کی وزارت صحت نے پیرکوایک بیان میں کہا کہ یہ ہلاکتیں شام کےسب سے زیادہ متاثرہ شمالی صوبے  حلب ، شمال مغربی ساحلی صوبے لطاکیہ، طرطوس اور وسطی صوبے حما میں ہوئی ہیں۔ بڑے پیمانے پر نقصان کے بعدامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شام کی وزارت دفاع نے اپنے تمام اداروں کو ہائی الرٹ پررکھا ہے تاکہ زلزلے سے براہ راست متاثر لوگوں کی مدد کی جا سکے اور ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کو نکالا جا سکے۔

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اس سے قبل احتیاطی اقدام کے طور پر تمام ٹرینوں کی آمدورفت معطل کرنے کا اعلان کیا جہاں ریلوے نیٹ ورک کے پلوں اور پٹریوں کا معائنہ کیا جائیگا۔

دریں اثنا، شام کے صدر بشار الاسد نے اپنی کابینہ کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں زلزلے کے اثرات پر غور کیا گیا۔