• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام میں حریف گروپ کے ہاتھوں داعش کا رہنما ہلاک: شامی مبصر گروپتازترین

August 04, 2023

دمشق(شِنہوا)شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں داعش کا رہنما ابو حسین الحسینی القریشی حریف باغی گروپ کے ہاتھوں مارا گیا ہے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے جمعے کو کہا کہ القریشی شمالی ادلب کے گاؤں عطمہ میں پناہ گزین کیمپ کے قریب جھڑپوں کے دوران مارا گیا جو صوبہ حلب کے قصبے جندیرس سے چند کلومیٹر دور ہے۔

دونوں علاقے حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس)کے کنٹرول میں ہیں جو پہلے القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

برطانیہ میں مقیم مبصر گروپ نے اس ہلاکت کی تاریخ نہیں بتائی تاہم اس نے داعش کے ترجمان کی ایک ریکارڈنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ القریشی کے قتل کے پیچھے ایچ ٹی ایس کا ہاتھ ہے اور یہ گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

القریشی کے قتل کے بعد داعش نے ابو حفص الہاشمی القریشی کو  اس کا متبادل نامزد کیا ہے۔