دمشق(شِنہوا)شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی مقامات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی میزائل حملے کو شام کے فضائی دفاع نے ناکام بنا دیا۔
شام کے قومی ٹی وی کے مطابق جمعہ کی صبح فضائی دفاعی فورسز نے دمشق اور اس کے آس پاس آسمان میں زیادہ تراسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔
شامی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے حملہ کیا جس میں دمشق کے دیہی علاقوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شِنہوا کے نامہ نگاروں نے دمشق میں حملے اور فضائی دفاعی نظام کی جوابی کارروائی کے دوران کئی دھماکوں کی آوازیں سنیں۔
جمعرات کو آدھی رات کے اسرائیلی میزائل حملے جس میں دو فوجی زخمی اوراملاک کو نقصان پہنچا، کے بعدیہ 24 گھنٹوں میں دوسرا حملہ تھا۔