• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

شام کے بحران کے حل کے لیے سیاسی محاذ پر پیش رفت کرنا ہوگی:اقوام متحدہ ایلچیتازترین

October 17, 2022

دمشق(شِنہوا) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے شام کے بحران کے حل کے لیے سیاسی محاذ پر پیش رفت حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیڈرسن نے شامی عوام کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں جنگ بندی ہونے کے باوجود اب بھی بہت سے شہری مارے جا رہے ہیں اور1کروڑ 50لاکھ شامی باشندوں کو اب بھی امداد کی ضرورت ہے۔ پیڈرسن نے کہا کہ اقوام متحدہ اب بھی انسانی امداد فراہم کرنے اور ملک گیر جنگ بندی کی حمایت کے لیے کوششوں کے لیے پرعزم ہے، لیکن سیاسی محاذ پر پیش رفت کے بغیر یہ دونوں عوامل کافی نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایلچی نے کہا کہ انہوں نے اور مقداد نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق اعتماد سازی کے اقدامات کے قیام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جو شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے  ایک روڈ میپ فراہم کرتے ہیں۔