• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

شام اور عراق میں امریکی فوجیوں کے حملے کے بعد چین کاتحمل سے کام لینے پر زورتازترین

February 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا)امریکی فوج کی جانب سے شام اور عراق کے علاقوں میں اہداف پر فضائی حملوں  کے بعد چین نے متعلقہ فریقوں سے پرسکون رہنے اور  تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات روز مرہ پریس بریفنگ میں ان حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

یہ فضائی حملے پچھلے ڈرون حملے کے بعد جوابی کارروائی  کے طور پر  کیے گئے تھے جس میں اردن میں مقیم امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ شامی اور عراقی حکومتوں نے امریکہ کی طرف سے اپنی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی پر مذمت کا اظہار کیاہے۔

وانگ نے کہا کہ شام اور عراق خودمختار ممالک ہیں۔ چین کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے منشور اور دوسرے ممالک کی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کرتا ہو۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو انتہائی پیچیدہ اور حساس قرار دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون پر سنجیدگی کے ساتھ عمل کریں، تحمل سے کام لیں اور خطے میں کشیدگی کو بڑھنے یا قابو سے باہر ہونے سے روکیں۔