• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدرشی کا ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پربرطانوی بادشاہ چارلس سوم کے نام تعزیت کا پیغامتازترین

September 09, 2022

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

صدرشی نےجمعہ کو بھیجے گئے اس پیغام میں چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے اور اپنی طرف سے ملکہ الزبتھ دوم کی موت پر گہری تعزیت کا اظہار کیا اور برطانوی شاہی خاندان، حکومت اورعوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا ہے کہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ تک حکمرانی کرنے والی فرماں روا، ملکہ الزبتھ دوم نے بھرپور پذیرائی حاصل کی ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم چین کا دورہ کرنے والی پہلی برطانوی فرماں روا تھی اور اس کی موت برطانوی عوام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

صدرشی نےاس بات پر زور دیا کہ وہ چین اوربرطانیہ کے مابین تعلقات کی پیشرفت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر اور دونوں ملکوں اور اس کے عوام کے مفاد کے لیے دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کے لیے بادشاہ چارلس سوم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں ۔