• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدرپوتن نے میشوسٹن کو ملک کا دوبارہ وزیر اعظم مقررکرنے کی تجویزدے دیتازترین

May 10, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں،ڈوما کو میخائل میشوسٹن کو دوبارہ ملک کا وزیر اعظم مقررکرنے کی تجویزدے دی ہے۔

 سپوتنک نیوز ایجنسی نے ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے امیدوار کی منظوری جمعہ کو ڈوما کے ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔  کریملن میں منگل کوولادیمیرپوتن کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد میشوسٹن کی سربراہی میں روسی کابینہ نے قانون کے مطابق استعفیٰ دے دیا تھا۔