• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

صدر شی اور بائیڈن کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت عالمی امن اور ترقی سے متعلق اہم امور پرتفصیلی اور تعمیری بات چیت ہوئی،چینی وزیر خارجہتازترین

November 17, 2022

بالی، انڈونیشیا(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے درمیان انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ اور ملاقات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ وانگ نے کہا کہ بالی میں گروپ آف 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل گزشتہ روزصدر شی اور صدر بائیڈن کے درمیان ملاقات میں، دونوں سربراہان مملکت نے چین امریکہ تعلقات سمیت عالمی امن اور ترقی سے متعلق اہم امور پر کھلی، تفصیلی، تعمیری اور تزویراتی بات چیت کی۔  ملاقات کی انتہائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ یہ تین سالوں میں چین اور امریکہ کے سربراہان کے درمیان پہلی بالمشافہ  اور شی اور بائیڈن کے امریکی صدر بننے کے بعد  پہلی ملاقات تھی۔ علاوہ ازیں یہ  رواں سال چین اور امریکہ کے اپنے اپنے اہم ملکی ایجنڈوں  کی تکمیل  کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان پہلی بات چیت تھی۔

 

دونوں ممالک کے صدور کے درمیان تفصیلی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے، وانگ نے کہا کہ یہ ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی، جو پہلے طے شدہ وقت سے زیادہ تھی، اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان جامع، تفصیلی، صاف، تعمیری اور تزویراتی تبادلہ خیال ہوا۔ وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے اپنے اپنے ممالک کی ملکی اور خارجہ پالیسیوں سمیت پانچ موضوعات ،چین امریکہ تعلقات،تائیوان کے مسئلہ،عالمی اور علاقائی مسائل سمیت مختلف شعبوں میں بات چیت اور تعاون خصوصاً دوطرفہ تعلقات کےاہم ترین پہلوؤں اوراس وقت کے اہم ترین علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔