ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں ساتویں چائنہ ۔ یوریشیا ایکسپو اختتام پذیر ہوگئی جبکہ ایکسپو میں تعاون بارے نتائج حوصلہ افزا رہے۔
سنکیانگ علاقائی حکومت کے وائس چیئرپرسن سن ہونگ می نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ نمائش کی آف لائن تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے 864 کاروباری ادارے شریک ہوئے جبکہ 32 ممالک اور خطوں کی 3 ہزار 597 کمپنیوں نے آن لائن شرکت کی۔
چین اور دیگر یوریشین ممالک میں عوام کے درمیان تبادلے بڑھانے کے لئے 3 کارکردگی سمیت سائیڈ لائن ایونٹس آن لائن منعقد کئے گئے۔
سن نے کہا کہ نمائش کا آن لائن پلیٹ فارم رجسٹرڈ کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری اور تشہیری سرگرمیوں بارے ایک سال تک مفت خدمات فراہم کرتا رہے گا۔