• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سان فرانسسکو کو ایپیک کے ذریعے چینی سیاحوں کو راغب کرنے کی امیدتازترین

November 15, 2023

سان فرانسسکو (شِنہوا) سان فرانسسکو کے سب سے بڑے کنونشن کمپلیکس موسکون سینٹرمیں 2023 ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اقتصادی رہنماؤں  کے ہفتہ بارے بین الاقوامی میڈیا مرکز میں دو انوکھی نمائشیں علاقائی تعاون بارے معروف فورم کی کوریج کے لیے جمع صحافیوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ان میں سے ایک "لو لیٹرز ٹو ایس ایف" ہے جو سینکڑوں چمکتے سنہرے کارڈز پر مشتمل ایک فن  کی تنصیب ہے جس پر رہائشیوں اور سیاحوں نے اس سوال کا جواب اپنے ہاتھ سے لکھا ہے کہ "سان فرانسسکو کی خاصیت کیا ہے؟" ۔

دوسری کار 62 ہے جو گولڈن سٹی کی کلاسک علامت ہے اور موٹر گاڑی میں تبدیل ہونے والی چند حقیقی کیبل کاروں میں سے ایک ہے جس میں دنیا کا آخری ہاتھ سے چلنے والا  کیبل کار سسٹم موجود ہے۔

 

امریکہ ، سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ برج سے غروب آفتاب کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)

ایپک ویک میں 21 رکن معیشتوں کے سیاسی اور کاروباری رہنما جمع ہورہے ہیں جو دنیا کی آبادی کا تقریباً 40 فیصد اور عالمی تجارت کا تقریباً 50 فیصد ہیں اور تقریباً 80 برس میں امریکی شہر میں عالمی رہنماؤں کا یہ سب سے بڑا اجتماع ہے۔

سان فرانسسکو میزبان کی حیثیت سے اپنی سیاحتی معیشت کے موقع کوبالکل کھونا نہیں چاہتا، ایپیک سیاح اس کے بھرپور سیاحتی اثاثے دوبارہ دریافت کررہے ہیں۔

اس بات کا تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اس ایونٹ سے تقریباً  ہوٹلز میں 55 ہزار  قیام ہوں گے اور شہر کو 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد کی آمدن ہوسکتی ہے۔

میئر لندن بریڈ نے میڈیا مرکز کے اپنے مختصر دورے میں کہا تھا کہ "ہم دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے شہر میں حقیقی جشن منانے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں  یہ جشن ایپک دنیا ، ہماری معیشت، ہمارے کاروباری تعلقات اور سیاحت کے لئے معنی رکھتا ہے۔