سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سام سنگ الیکٹرانکس کے چیئرمین لی جے یونگ کو ان کے انتظامی جانشینی سے منسلک اسٹاک کی قیمتوں میں دھاندلی اور اکاؤنٹنگ فراڈ جیسے الزامات سے بری کر دیا۔
لی پر ستمبر 2020 میں اسٹاک کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے، اکاؤنٹنگ فراڈ اور چیل انڈسٹریز اور سام سنگ سی اینڈ ٹی کے درمیان 2015 میں متنازعہ انضمام سے متعلقہ دیگر غیر قانونی کاموں کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
استغاثہ نے شبہ ظاہر کیا کہ سام سنگ گروپ کی ڈی فیکٹو ہولڈنگ کمپنی سام سنگ سی اینڈ ٹی نے سٹاک مارکیٹ میں بے ضابطگیوں کے ذریعےحصص کی قدر میں کمی کی، جبکہ اس وقت لی کے زیر کنٹرول چیل کے حصص کی مالیت میں اضافہ کیا۔