• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سال 2023 بہت بھرپور سال ہوگا، سربراہ بیجنگ بینزتازترین

March 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں مرسڈیز بینز کے صدر نے شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا  ہے کہ ان کی کمپنی اور بی اے آئی سی گروپ کے مشترکہ منصوبہ کو 2023 میں کارکردگی کے لحاظ سے ایک بہت ہی مثبت سال  کی توقع ہے جس نے ایک بہت مستحکم  آغاز کیا ہے۔

بیجنگ بینز آٹوموٹِو کمپنی لمیٹڈ (بی بی ا ے سی ) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسراور  صدر آرنو وان ڈیر مروی نے کہا کہ کمپنی 2023 میں ایک زبردست آغاز کرتے ہوئےمکمل طور پر معمول کی کارکردگی  کے ماحول میں واپس آگئی ہے۔ ہم فعال ہو نے  کے لحاظ سے  ایک بہت بھرپور سال کے منتظر ہیں۔

چین نے نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور قابو پانے  کے اقدامات کو بھرپور طور پر بہتر کیا اور موافق  بنایا ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ایک  بہتر سماجی نقل وحمل اوربین الاقوامی تبادلوں کے ساتھ مستحکم  اقتصادی واپسی کی راہ پرگامزن ہے۔

وان ڈیر مروی نے کہا کہ عالمی  وبائی مرض کے اثرات کے باوجود بیجنگ بینز آٹوموٹِو کمپنی  2022 میں اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب رہی جس نے گزشتہ سال 6 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں تیار کیں۔

اس مشترکہ منصوبے نے 2005 میں اپنے قیام کے بعد سے تیزی سے ترقی کی ہے اور سال  2022 تک اس نے 0 4 لاکھ  سے زیادہ گاڑیاں تیارکی ہیں۔ چینی مارکیٹ میں اس وقت 11 مختلف ماڈلز دستیاب ہیں جن میں چار الیکٹرک گاڑیوں کے ماڈلز بھی شامل ہیں۔

چائنا پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق سال 2022  کے دوران چین کی مسافر  گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں نئی انرجی گاڑیاں (این ای ویز) کا حصہ 27.6 فیصد تھا۔