• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سائنسدانوں نے تمباکو نوشی سے لاحق خطرات کوکم کرنے والے بیکٹیریا کی شناخت کرلیتازترین

October 21, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی اور ان کےہم مرتبہ امریکی سائنسدانوں کی ایک تحقیق کے دوران ہماری آنتوں میں موجود بیکٹیریا کی ایک قسم کی نشاندہی کی گئی ہے جو  موثر طریقے سے نکوٹین کے اثر کوکم کر سکتا ہے۔ 

نکوٹین تمباکومیں ایک نقصان دہ جزو ہے جو نشے کی عادت کا باعث بنتا ہے اور جگر کی چربی کے مرض سمیت صحت کے متعدد خطرات کا باعث بنتا ہے۔

نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق آنت  میں موجود اس بیکٹیریاکی ایک آبادی نے نیکوٹین سے متاثرہ چوہوں کے آنتوں میں نیکوٹین کی مقدار کو کم کیا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی، ژ ے جیانگ یونیورسٹی، فودان یونیورسٹی، وین ژو میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک پہلے ہسپتال اور امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے محققین نےدریافت  کیا کہ بیکٹیرائڈز ژیلانیسولوینز سگریٹ نوشی کرنےوالے افراد کی آنت میں جمع ہونے والی نیکوٹین کو کم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق نیکوٹین آنتوں کے مالیکیول کی ایک قسم کوفعال کرنے کے حوالے سے جا نی جا تی ہے جس کواے ایم پی کے الفا کہتے ہیں اور یہ مالیکیول غیر الکوحل جگر کی چربی کی بیماری (این اے ایف ایل ڈی) کے بڑھنے میں کردارادا کرتے ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج تمباکو نوشی سے بڑھتی ہوئی جگر کی چربی کوکم کرنے کے لیے ایک ممکنہ حکمت عملی تجویز کرتے ہیں۔ قدرتی طور پر انسانی آنتوں میں موجود ایسے بیکٹیریا کو استعمال میں لایا جاتا ہے ، جنہیں خوراک کی پیداوار میں محفوظ طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔