یروشلم (شِںہوا) اسرائیلی سائنسدانوں نے ایک نئی اینٹی باڈی تیار کی ہے جو سرطان کے خلاف طاقتور مدافعتی ردعمل پیدا کرتی ہے۔
اسرائیل کے ویزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (ڈبلیو آئی ایس) کی جرنل سیل میں شائع شدہ ایک مقالے کے مطابق یہ نئی امیونوتھراپیوٹک پیشرفت مدافعتی خلیوں کے درمیان رابطے بہتر کرتی اور سرطان و آٹومیون بیماریوں کے لئے جدید علاج ثابت ہوسکتی ہے۔
محققین نے دریافت کیا کہ مدافعتی ٹی خلیات اپنی مدافعت کھوبیٹھے ہیں اور ڈینڈرائٹک مدافعتی خلیات کی حوصلہ افزا مدد کے بغیر سرطان ٹیومر سے لڑنے میں مؤثر نہیں رہتے، جس کے نتیجے میں عام امیونوتھراپی علاج بہت سے مریضوں پر غیرمؤثر ثابت ہوتی ہے کیونکہ ان کے ٹیومر کے مقام پر ڈینڈریٹک مدافعتی خلیات کم ہوجاتے ہیں جبکہ دوسرے مریضوں میں اس کے اثرات مختصر مدت کے لئے ہوتے ہیں۔
اس کے بعد ٹیم نے ٹو آرمڈ اینٹی باڈی تیار کی جسے بی آئی سی ای (بائی اسپیسفک ڈی سی-ٹی سیل انگیجر) کا نام دیا گیا جس کا ایک آرم ٹی خلیات کو ختم کرنے والے نقصان دہ ریسیپٹر کو روکتا ہے جبکہ دوسرا آرم ضروری ڈینڈریٹک سیل بھرتی کرتا ہے۔
چوہے پر تجربات میں محققین نے پایا کہ اینٹی باڈی پھیپھڑوں، جلد اور چھاتی کے سرطان میں ٹیومر کی نشوونما سست کرتی ہے۔
مزید یہ دریافت کیا گیا کہ نئی اینٹی باڈی سرطان کی شناخت کرنے اور اس کے مطابق ردعمل ظاہر کرنے کا طریقہ یاد رکھتے ہوئے مستقبل میں سرطان کے پھیلاو کو روک سکتی ہے۔