• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سائنسدانوں نے ایئرٹیکنالوجی سے براہ راست ہائیڈروجن پیدا کرلیتازترین

September 09, 2022

بیجنگ(شِنہوا)صاف توانائی کی شکل، ہائیڈروجن قابل تجدید توانائی سے چلنے والی الیکٹرولائسز ٹیکنالوجی کی مدد سے  ہوا سے براہ راست پیدا کی جا سکتی ہے۔

جریدے نیچرکمیونیکیشنزمیں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نئی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے پانی کو الیکٹرولائسز کرتے ہوئے سورج یا ہوا کی توانائی کو ایسے علاقوں میں بھی ایندھن میں تبدیل کرنا ممکن ہے جہاں پانی کی قلت ہے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ا دارے گان جیانگ انوویشن اکیڈمی، مانچسٹر یونیورسٹی اور میلبورن یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے  مشترکہ طور پر ایک الیکٹرولائٹک سیل پروٹو ٹائپ تیار کیا ہے جو مائع پانی کو استعمال کرنے کے بجائے ہوا سے نمی جذب کر سکتا ہے اور الیکٹرولائسز عمل کے ذریعے ہائیڈروجن پیدا کر سکتا ہے۔ تحقیق میں کہاگیاہے کہ شمسی یا ہوا کی توانائی سے چلنے والا، پروٹوٹائپ مسلسل 12 دنوں تک کام کرتے ہوئے  مستحکم  پیداواردے سکتا ہے۔