بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ سائبر چوری کے معاملے میں امریکہ کاکا کوئی ثانی نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس کانفرنس میں امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کے چین کے بارے میں حالیہ ریمارکس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ جب بھی سائبر چوری کی بات ہوگی تو کوئی بھی امریکہ سے آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس نے اس سال فروری میں برلن میں ہونے والے چینی اور جرمن وزارت دفاع کے درمیان ورکنگ ڈائیلاگ کی خفیہ مانیٹرنگ کی،ترجمان نے کہا کہ یقینا یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادیوں اور باقی دنیا کے خلاف بڑے پیمانے پر نگرانی اور خفیہ اور سائبر چوری کرنے کے لیے طویل عرصے سے اپنے تکنیکی حربوں کا استعمال کیا ہے، جو طویل عرصے سے ایک کھلا راز رہا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کی طرف انگلیاں اٹھانے سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہئے۔