نیویارک(شِنہوا) نیویارک کی وفاقی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2019 میں ہتک آمیز بیانات دینے پر مصنف ای جین کیرول کو 8کروڑ33لاکھ ڈالرہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی عدالت کے نو ارکان پر مشتمل جیوری نے ٹرمپ کو حکم دیا کہ وہ کیرول کو اپنی ساکھ کی بحالی کے پروگرام کے لیے 1کروڑ 10لاکھ ڈالر ادا کریں، 73لاکھ ڈالر ہرجانے کی مد میں 6کروڑ 50لاکھ ڈالر مقدمے کے اخراجات کے لیے ادا کریں۔ یہ رقم کیرول کی جانب سے اپنے ابتدائی مقدمے میں طلب کی جانے والی رقم سے مجموعی طور پر آٹھ گنا زیادہ ہے۔ ٹرمپ فیصلے سے چند منٹ قبل عدالت سے باہر چلے گئے تھے اور فیصلہ سنائے جانے کے وقت کمرہ عدالت میں موجود نہیں تھے۔
سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر ٹرمپ نے فیصلے کو "بالکل مضحکہ خیز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔