• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سابق جاپانی وزیراعظم آنجہانی کاکوئی تاناکا کی ٹوکیو میں رہائش گاہ میں آگ لگ گئیتازترین

January 08, 2024

ٹوکیو(شِنہوا)سابق جاپانی وزیراعظم آنجہانی کاکوئی تاناکا کی ٹوکیو میں رہائش گاہ میں آگ لگ گئی۔ سرکاری نشریاتی ادارے (این ایچ کے) کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو فائرڈیپارٹمنٹ کو پیر کو سہ پہر تقریبا 3بج کر20 منٹ(مقامی وقت)ٹوکیو کے بنکیو وارڈ میں واقع رہائش گاہ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ این ایچ کے کے مطابق آگ بجھانے کے لیے لگ بھگ 20 فائر ٹرک اور دیگر گاڑیاں روانہ کی گئیں اور شام5بج کر40 منٹ کے قریب آگ پر قابو پا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق آگ سے رہائشی کمپانڈ کے اندر تقریبا 800 مربع میٹر کا علاقہ جل کر راکھ ہوگیا اور لکڑی کا دو منزلہ مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، فوری طور پر زخمیوں کی کوئی اطلاع نہیں۔ پولیس آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔