• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب ٹروجینا (نیوم ) میں ایشیائی سرمائی کھیل 2029ء کی میزبانی کریگاتازترین

October 05, 2022

پنوم پن(شِنہوا)سعودی عرب میں مستقبل کا سیاحتی مقام ٹروجینا(نیوم) 2029ء کی ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا، اس بات کا انکشاف منگل کے روز پنوم پن میں اولمپک کونسل آف ایشیا(اوسی اے) کی 41 ویں جنرل اسمبلی کے دوران کیا گیا۔

ٹروجینا ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرنیوالا مغربی ایشیا کا پہلا شہر ہو گا۔2017 کے بعد سے ایشیائی سرمائی کھیلوں کا انعقاد نہیں ہو سکا کیونکہ اولمپک کونسل آف ایشیا کھیلوں کی میزبانی کیلئے موزوں مقام کی تلاش میں ہے۔

جنرل اسمبلی کے مندوبین کی جانب سے متفقہ طور پر سعودی تجویز اور ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے واحد بولی کی منظوری کے بعد سعودی وزیر کھیل اور سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے او سی اے کے قائم مقام صدر راجہ رندھیرسنگھ کے ساتھ میزبان شہر کے معاہدے پر دستخط کیے۔

شہزادہ عبدالعزیز نےکہا کہ یہ سعودی قوم اور خلیجی ممالک کیلئے ایک عظیم فتح ہے۔