• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دراندازی کی مذمتتازترین

July 28, 2023

ریاض(شِنہوا)سعودی عرب نے یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیرایتماربین گویر اور آباد کاروں کے ایک گروپ کی طرف سے دراندازی کی مذمت کی ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے  اسرائیل کےاس قسم کے "منظم طرز عمل" کو تمام بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جس دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوتےہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کو اس طرح کی مسلسل خلاف ورزیوں کے نتائج کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایاجبکہ بین الاقوامی برادری سے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ اسرائیلی کشیدگی کو ختم کرنے، شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے، اور تنازع کے خاتمے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانےکی غرض سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔