• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب کا ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ رہےتازترین

November 07, 2022

ریاض(شِنہوا)سعودی ایئرفورس کا ایک ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کے روز بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام مملکت کے مشرقی صوبے میں شاہ عبدالعزیز ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں پیش آیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فضائی عملہ کے 2 اہلکاروں کو جہاز سے بروقت نکلنے کے باعث کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کسی کے زخمی یا زمین پر کوئی نقصان ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔