• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ مکمل ہونےکے قریب ہے:امریکی وزیر خارجہتازترین

April 29, 2024

ریاض(شِنہوا) امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔

ان خیالات کا اظہارامریکی وزیرخارجہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران پیر کو  خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ کےدورہ کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے جی سی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس میں امریکہ اور جی سی سی ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کو بڑھانے اور رفح سمیت غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور غزہ میں فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیاگیا۔

انتھونی بلنکن اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کے درمیان جی سی سی ہیڈکوارٹر میں الگ سے بھی ملاقات ہوئی،جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں اور غزہ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔