• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

غیرملکی کمپنیوں نے چین کے کوویڈ-19 ردعمل میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے:وزارت تجارتتازترین

January 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ ملک میں غیرملکی سرمایہ کارکمپنیوں کو کوویڈ-19  ردعمل کو بہتر بنانے کی کوششوں سے حوصلہ ملا ہے اور وہ یہاں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی تنگ نے ایسی غیر ملکی کمپنیوں کے حوالے سے کہا جن سے وزارت نے انٹرویو کیا کہ بروقت اور کوویڈ-19  ردعمل میں ردوبدل سے چین آنے والے غیر ملکی عملے پر عائد سفری پابندی ختم ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق، بہت سی غیر ملکی کمپنیوں نے کہا کہ نئے اقدامات سے چین میں ان کی کاروباری توقعات کی تکمیل یقینی ہوگئی ہے اور یہ کہ کچھ  کمپنیاں اپنے انتظامی اہلکاروں کو چین میں بلوانے اور منصوبوں کو دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے بنا رہی ہیں۔ شو نے کہا کہ وزارت غیر ملکی فرموں کے لیے مارکیٹ رسائی کو بڑھانے اور ان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔