ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداریوں کے قیام کا اعلان کیا ہے جس میں ہموار ریلوے نیٹ ورک کا قیام بھی شامل ہے۔
پوتن نے یہ بات روس کے ریلوے ورکرز ڈے کے موقع پر ایک ویڈیو خطاب میں کہی، جو اگست کے پہلے اتوار کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بحیرہ بالٹک اوربحریہ بیرنٹس سے خلیج فارس اور بحر ہند کے ساحلوں تک ہموار ریلوے رابطے قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ یقیناََ بہت بڑے کام ہیں اور میں پر اعتماد ہوں کہ آپ کی مہارت،تجربے اور قومی مفادات کیلئے آپ کے عزم کی وجہ سے ہم انہیں حاصل کر لیں گے ۔
انہوں نے اہم منصوبوں کی نشاندہی کی جن میں ماسکو میں مرکزی ٹرانسپورٹ مرکزکیساتھ منسلک تیز رفتار ریلوے،بین الاقوامی لاجسٹک راہداریاں اور ازوف سےبحیرہ اسود تک نقل و حمل کے راسے کی توسیع شا مل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تکنیکی اپ گریڈ کو بڑھا کر اور تازہ ترین جدت کو استعما ل میں لاتے ہوئے روس کے ریلوے ڈھانچے کو توسیع دینے میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کاوشوں سے نہ صرف موجودہ ضروریات پوری ہونی چاہیے بلکہ اس سے مستقبل کے تقاضے بھی پورے ہونے چاہیے تاکہ آنیوالی دہائیوں کیلئےترقی کو یقینی بنانا چاہیے۔
صدر نے روس کے مشرقی ریلوے نظام کو مزید جدید بنانے کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر بیکال-آمور، سائبیریا کے درمیان ریلوے اور قطبِ شمالی کی بندرگاہوں سے منسلک یامالو-نینٹس خود مختار ضلع میں 700 کلومیٹر طویل شمالی طول البلد ریلوے کو مزید جدید بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔