• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روسی صدر ولادیمیر پوتن 16 سے 17 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گےتازترین

May 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ کی دعوت پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن 16 سے 17 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ روسی صدر کی حیثیت سے نئی مدت کا حلف اٹھانے کے بعد صدرپوتن کا یہ کسی بھی ملک  کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ رواں سال چین روس سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے، اس دورے کے دوران  دونوں ممالک کے صدوردو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چین اس دورے سے متعلقہ معلومات بروقت جاری کرے گا۔