ماسکو (شِنہوا) صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس موسم خزاں اور موسم سرما کے دوران یورپی یونین کو قدرتی گیس کی اضافی مقدار فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔
پیوٹن نے ماسکو میں روسی انرجی وِیک کے بین الاقوامی فورم کے مکمل اجلاس میں کہا کہ نورڈ اسٹریم دوم پائپ لائن کی دو شاخوں میں سے ایک گیس کے اخراج کے واقعے سے محفوظ ہے۔ اس کے ذریعے روس یورپ کو گیس فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی گنجائش 27.5 ارب کیوبک میٹر سالانہ ہے جو کہ یورپ کی گیس کی تمام تر درآمدات کا تقریباً 8 فیصد ہے۔ روس اس نوعیت کی ترسیل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ اب یہ یورپی یونین پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں کے ذریعے ضائع شدہ مقدار کو بحیرہ اسود کے علاقے میں منتقل کر سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر واقعی ہمارے شراکت دار اس میں دلچسپی رکھتے ہوں تو روس، ترکی کے ذریعے یورپ کو سپلائی کے اہم راستے بنا سکتا ہے۔
پوتن نے اس فورم میں توانائی کی غیر مستحکم قیمتوں اور طلب ورسد میں عدم توازن کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بعض ملکوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جو صرف اپنے جغرافیائی سیاسی عزائم کی تقلید کرتے ہیں اور مارکیٹ میں واضح طور پر موجود تفریق سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
انہوں نے نورڈ اسٹریم اول اور دوم گیس پائپ لائنوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا۔