• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی لڑاکا طیارے نے امریکی جاسوس ڈرون کو حصار میں لے لیاتازترین

August 06, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کے ایک ایس یو ۔30 لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود پر  امریکی جاسوس ڈرون کو حصار میں لے لیا۔

روسی خبر ر ساں ادارے تاس نے روس کے نیشنل ڈیفنس کنٹرول سینٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2023 کو روسی ریڈار سسٹم نے بحیرہ اسود کے پانیوں کے اوپر  روسی فیڈریشن کی ریاستی سرحد کے قریب آنے والے ایک فضائی ہدف کا سراغ لگایا۔

سینٹر  نے کہاکہ فضائی دفاعی یونٹس کے ایک ایس یو -30 لڑاکا طیارے نے فضائی ہدف کی نشاندہی کرنے اور روسی فیڈریشن کی ریاستی سرحد کی خلاف ورزی کو روکنے کے لئے فوری پرواز  کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی ہدف کی شناخت امریکی فضائیہ کے ایم کیو 9 اے ریپر ڈرون کے طور پر کی گئی ہے۔

سینٹر  نے کہا کہ جیسے ہی روسی لڑاکا طیارہ غیر ملکی جاسوس ڈرون کے قریب پہنچا تو وہ روس کی ریاستی سرحد سے  واپس چلا گیا اور لڑاکا طیارہ بحفاظت اپنے اڈے پر واپس آ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس یو-30 کی پرواز بین الاقوامی فضائی حدود کے قواعد کے مطابق کی گئی تھی اور اس میں روس کی ریاستی سرحد کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ۔