ماسکو (شِنہوا) روسی بحریہ کے بیڑے میں ڈیزل الیکٹرک آبدوز موزہسک کو شامل کیا جارہا ہے جسے بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں منتقل کیا جائے گا۔
روس کی آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 28 نومبر2023 کو، پروجیکٹ 636 کی بڑی ڈیزل الیکٹرک آبدوز موزہسک پر روسی فیڈریشن کا بحری پرچم لہرانے کی پروقار تقریب ایڈمرلٹی شپ یارڈ میں منعقد ہوگی۔
سینٹ پیٹرزبرگ کے ایڈمرلٹی شپ یارڈ میں تیار کردہ موزہسک، پیسیفک فلیٹ کے لیے پروجیکٹ 636 سیریز کی چھ آبدوزوں میں سے پانچویں آبدوز ہے۔ جسے اس سال اپریل میں لانچ کیا گیا تھا۔
ایڈمرلٹی شپ یارڈ اب اس منصوبے کی چھٹی آبدوز یاکوتسک کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ موزائیسک اور یاکوتسک کو اگست 2021 میں ایک ساتھ شروع کیا گیا تھا۔