• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روسی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ، آگ بھڑک اٹھیتازترین

May 05, 2023

ولادی واستک (شِنہوا) روس کے جنوبی علاقے میں واقع آئل ریفائنری میں نامعلوم ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس نے جمعرات کو بتا یا کہ کراسنودار کے گورنر وین یامن کونڈراٹیو کے مطابق یہ واقعہ کراسنودار خطے کے سیورسکی ضلع میں واقع ایلسکی آئل ریفائنری میں پیش آیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کونڈراٹیو نے اپنے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امدادی عملہ اور ہنگامی کارکن پہلے ہی موقع پر موجود ہیں اور آس پاس کے رہائشیوں کو کوئی خطرہ  نہیں ہے۔

کراسنودار میں تیل کی تنصیب پر یہ اس ہفتے کا دوسرا حملہ ہے۔ بدھ کی رات تیمریوک ضلع کے وولنا گاؤں میں تیل کے ذخیرےپر ایک اور ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ہو نے والی آ تشزدگی نے 1 ہزار 200 مربع میٹرز کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔