• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس، سیلاب سے 10ہزار سے زیادہ گھرزیر آب آگئےتازترین

April 08, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے مغربی سائبیریا میں وولگا کے علاقے اور وسطی وفاقی ضلع میں سیلاب سے 10ہزار400 سے زیادہ گھرزیر آب آگئے ہیں۔

روس کی ہنگامی حالات کی وزارت نے پیر کو بتایا کہ  شدید متاثرہ اورینبرگ کے علاقے سے 6ہزار100 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل اور 33ہزار افراد کے لیے33 عارضی رہائشی مراکز مختص کیے گئے ہیں۔

اورینبرگ کی علاقائی حکومت نے کہا کہ 10 اپریل کو اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے اور 25 اپریل سے پہلے دریائے یورال کے ساتھ حالات معمول پرآجائیں گے۔ تاس نیوز ایجنسی نے ہنگامی حالات کی وزارت کے حوالے سے کہا ہے کہ 18ہزار سے زیادہ لوگ سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں۔