• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے سویوز ایم ایس-23 خلائی جہاز مدار میں بھیج دیاتازترین

February 24, 2023

ولادیووسٹاک(شِنہوا)روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوموس نیاعلان کیا ہے کہ اس کا سویوزایم ایس-23 خلائی جہاز جمعہ کو منصوبہ بند مدار میں کامیابی کے ساتھ روانہ کر دیا گیا۔روسکوموس کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سویوز-2.1اے راکٹ ایم ایس-23خلائی جہاز کو لے کرقازقستان میں بائیکونورلانچ سائٹ سے صبح3 بج کر24 منٹ ماسکو وقت(پاکستانی وقت صبح 5 بج کر 24 منٹ)پرخلا میں بھیجا گیا۔ خلائی جہاز بغیر پائلٹ بھیجا گیا ہے جو دو دنوں میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پہنچ جائے گا۔ایم ایس-23 خلائی جہاز آئی ایس ایس کو 430 کلوگرام  سامان فراہم کرے گا، جس میں طبی تحقیق، خلائی اسٹیشن کی صفائی، ہوا کے معیار کی نگرانی، سائنسی تجربات کے ساتھ ساتھ خوراک اور دیگر سامان بھی شامل ہے۔ایم ایس-23 خلائی جہازسے تین خلابازوں کی زمین پر واپسی کی توقع ہے جنہیں ستمبر 2022 میں ایم ایس-22 کے ذریعے آئی ایس ایس پر بھیجا گیا تھا۔ تاہم  ایم ایس-22 خلائی جہازدسمبرمیں ایک چھوٹے شہابیے سے ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کے بیرونی ریڈی ایٹر میں مسئلہ پیدا ہوا تھا۔