ولادیووسٹاک(شِنہوا)روس نے پیر کو بریز-ایم بالائی حصے سے ایک پروٹون-ایم راکٹ کے ذریعے لوچ-فائیو ایکس ریلے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا۔
روس کی ریاستی خلائی کارپوریشن روسکوسموس نے ایک بیان میں کہا کہ پروٹون-ایم راکٹ کو ماسکو کے وقت کے مطابق رات 2 بج کر 13 منٹ ( صبح 4 بج کر 13 منٹ پاکستانی وقت) پر بیکونور کوسموڈروم سے خلاء میں بھیجا گیا۔
پروٹون-ایم کا بالائی حصہ ،تیسرے مرحلے سے الگ ہو چکا ہے اور وہ اس وقت سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں داخل کررہا ہے۔
روس کے لوچ ملٹی فنکشنل اسپیس ریلے سسٹم کو فروری 2016 میں آزمائشی آپریشن میں ڈال دیا گیا تھا۔