• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے یوکرین کے 10 ڈرون مار گرائےتازترین

May 19, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے اپنے علاقے کراسنودار میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے یوکرین کے 10 ڈرونز کو مارگرایا ہے۔

علاقائی آپریشنل مرکز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بتایا کہ یہ واقعات جنوبی روسی علاقے کراسنودار کے سلاویانسک اور کش چیوسکی اضلاع میں ہوئے تاہم اس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

مرکز کے مطابق کش چیوسکی میں ڈرون مار گرائے جانے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر فوری قابو پالیا گیا اور اس سے رہائشی علاقوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلاویانسک میں ایک ڈرون آئل ریفائنری کی حدود میں گرا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس سے آگ لگی۔