• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے بڑے پیمانے پر مشقوں کا آغازکردیاتازترین

March 29, 2023

ولادی واسٹک روس (شِنہوا) روس کی اسٹریٹجک میزائل فورسز نے بڑے پیمانے پر کمانڈ اینڈ اسٹاف مشقوں کا آغاز کردیا ہے جس میں یارس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل نظام شامل ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مشق میں 3 ہزار سے زیادہ فوجی اور تقریباً 300 فوجی سازوسامان شامل ہوں گے۔ اسٹریٹجک میزائل فورسز کی کمانڈ کا ایک کمیشن اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے والے اہلکاروں کے درمیان ہم آہنگی کا جائزہ لے گا۔

بیان کے مطابق یارس موبائل لانچرز سے لیس اومسک میزائل فارمیشن اور نووسیبرسک میزائل فارمیشن اس مشق میں حصہ لے گی۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسٹریٹجک میزائل فورسز کے اہلکار جدید فضائی سروے سے چھپانے اور جوابی کارروائی کے تربیتی اقدامات کریں گے۔

آر ایس۔ 24 یارس روس کے ٹوپول۔ایم میزائل کا ترمیم شدہ اسٹریٹجک میزائل نظام ہے جو ٹھوس پروپیلنٹ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سے لیس ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ 12 ہزار کلومیٹر دور تک ہدف کا نشانہ بناسکتا ہے اور متعدد جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔