• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس نے آسٹریا کے سفارتخانے کے 4 ملازمین کو بے دخل کردیاتازترین

February 17, 2023

روس ، ماسکو میں روسی وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب لوگ چہل قدمی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ماسکو (شِنہوا) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ  ماسکو نے روس میں آسٹریا کے سفارت خانے کے چار ملازمین کو جوابی اقدام کے طور پر ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے روس میں آسٹریا کے سفیر ورنر المہوفر کو طلب کیا اور آسٹریا کے حکام کی جانب سے روس کے غیر ملکی مشنز کے چار ملازمین کو بے دخل کرنے کے فیصلے پر احتجاج کیا۔  انہوں  نے مزید کہا کہ آسٹریا کے سفارت کاروں کو 23فروری تک روس چھوڑ نا ہوگا۔

وزارت نے کہا  ہے کہ آسٹریا کے غیر دوستانہ اور غیر منصفانہ اقدام سے دو طرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

آسٹریا نے 2فروری کو روسی سفارت خانے کے دو سفارت کاروں اور اقوام متحدہ میں روسی مستقل مشن کے دو سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیا تھا۔