ولادی ووسٹک (شِنہوا) روس نے چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کے لیے ایک تاریخی مشن کا آغاز کرتے ہوئے جمعہ کی علی الصبح لونا-25 قمری اسٹیشن کامیابی سے لانچ کردیا۔
یہ اسٹیشن روس کے مشرق بعید میں واقع امور اوبلاست میں ووسٹوکنی کاسموڈروم سے فریگٹ اپر اسٹیج میں سویوز-2.1 بی راکٹ سے لانچ کیا گیا ۔ اس میں واپسی کا کیپسول نہیں ہے۔
لانچ کے 9 منٹ بعد لونا -25 اسٹیشن میں فریگٹ اپراسٹیج راکٹ کے تیسرے مرحلے سے الگ ہوگیا۔
تقریباً ایک گھنٹے بعد لونا-25 فریگٹ کے اوپری مرحلے سے الگ ہو گیا اور کامیابی سے چاند کے گردشی راستے میں داخل ہو گیا ۔ یہ اس مشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونے کی علامت ہے۔