ماسکو (شِنہوا) روس کے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ نظام پر تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار سائبر حملوں کو روک دیا گیا ہے۔
روسی سینٹرل الیکشن کمیشن کی سربراہ ایلا پام فیلووا نے کہا کہ بنیادی طور پر ان حملوں میں ووٹنگ پورٹل کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کے نگران پورٹل پر 30 ہزار حملے ہوئے۔
پام فیلووا نے اس کی نشاندہی کی کہ جمعہ سے ہفتے کے دوران سائبر حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا جو ناکام بنا دیئے گئے۔
ماسکو میں پبلک ہیڈ کوارٹرز فار الیکشن آبزرویشن کے سربراہ ودیم کووالیف نے بتایا کہ ماسکو کے انفارمیشن سسٹم پر یہ سائبر حملے امریکہ اور برطانیہ سے کئے گئے تھے۔
کووالیف نے کہاکہ سراغ رساں کارروائی کے دوران مشاہدے میں آیا ہے کہ زیادہ ترحملہ آور سرورز امریکہ اور برطانیہ میں واقع ہیں۔
روس میں15 سے 17 مارچ تک ہونے والے 8 ویں صدارتی انتخابات کے لیے ریموٹ الیکٹرانک ووٹنگ پہلی بار ملک کے کچھ حصوں میں متعارف کرائی گئی ہے۔