• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس میں مسافرطیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، 5افراد کو طبی امداد فراہمتازترین

September 12, 2023

ماسکو(شِنہوا)روس کے جنوبی نووسیبرسک کے علاقے میں ایک روسی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد پانچ افراد کو  طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعے کے بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

نووسیبرسک خطے کی وزارت صحت نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پانچ افراد نے طبی امداد کی درخواست کی۔

خبر ایجنسی طاس کے مطابق جہاز میں 159 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جن میں 23 بچے بھی شامل تھے۔