• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کی مفادات پورے نہ ہونے کی صورت میں آرکٹک کونسل سے دستبردار ہونے کی دھمکیتازترین

February 06, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس نے کہا ہے کہ مفادات پورے نہ ہونے کی صورت میں وہ آرکٹک کونسل سے دستبردار ہوسکتا ہے۔

آر آئی اے نووستی کو انٹرویو میں روسی وزارت خارجہ کے ایمبیسڈرایٹ لارج نکولائی کورچونوف نے کہا کہ کونسل کے افعال انتہائی نچلے درجے میں آگئے ہیں، تنظیم کا موجودہ  سربراہ ناروے،اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کے لیے ابھی بھی کونسل کے دیگر اراکین سے تعاون حاصل کرنے کی کوششوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسکو کی شرکت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ کونسل کی سرگرمیاں روس کے مفادات سے کس قدر ہم آہنگ ہیں۔  کورچونوف نے کہا کہ ہم اس حقیقت سے آگے بڑھ رہے ہیں کہ ہمارے پاس خارجہ پالیسی کی تدبیر کے لیے تمام آپشنز ہونے چاہئیں، جن میں روسی مفادات کے خلاف سرگرمیوں کی صورت میں  آرکٹک کونسل کو چھوڑنا بھی شامل ہے۔