• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کی جانب سے چین کے ائیرشپ بارے امریکی پروپیگنڈا کی مذمتتازترین

February 08, 2023

ماسکو (شِنہوا) روس کی وزارت خارجہ نے چین کے غیر عسکری بغیر پائلٹ ائیرشپ کے حوالے سے صورتحال کو بڑھاچڑھا کر پیش کرنے  سے متعلق واشنگٹن کی مذمت کی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین کی جانب سے چینی بغیر پائلٹ کے ایک ائیر شپ کے امریکی فضائی حدود میں حادثاتی طور پر داخلے کے حوالے سے دی گئی وضاحت کافی اور قابل فہم ہے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ چین نے اس مشکل صورتحال میں ذمہ داری سے کام کیا ہے لیکن واشنگٹن اور امریکی میڈیا کے جذباتی ردعمل کو پا گل پن ہی کہا جا سکتا ہے۔زاخارووا نے کہا کہ امریکہ ناقابل فہم وجوہات کی بنا پر اور اکثر ان کے بغیر ہی  ایسے ملکوں  کی تذلیل کرنے اور انہیں  شیطانی قرار دینے کا رویہ جاری رکھے ہوئے ہے جو اس کی با لا دستی کو تسلیم نہیں کرتے۔