• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کی یوکرین کوکلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی فیصلے کی مذمتتازترین

July 08, 2023

ماسکو(شِنہوا) روس نے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی کا راستہ اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق ریاستی ڈوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین لیونید سلوتسکی نے کہا کہ امریکی فیصلہ نسل کشی کا براہ راست راستہ ہے اور اسے اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مستقبل میں انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سلوتسکی نے کہا کہ روس اس کا مناسب جواب دے گا، اور اس نے اپنے فوجی یونٹوں کو دشمن کی طرف سے کلسٹربموں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ امریکہ  نے گزشتہ روز یوکرین کو کلسٹر بموں کی منتقلی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا  جس پر123 ممالک کی جانب سےتوثیق کردہ بین الاقوامی کنونشن کے ذریعے پابندی عائد ہے۔