ماسکو(شِنہوا) روس نے یوکرین میں امریکی ساختہ پہلے ابرامز ٹینک کو پیرانہا نامی فرسٹ پرسن ویو(ایف پی وی) ڈرون سے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کی تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کےمغربی شہر اولیانوسک میں سمبرسک ڈیزائن بیورو "پیرانہا" کے نمائندے نے اس واقعہ کی اطلاع دی۔
تاس کے مطابق، نمائندے نے ایک کلائنٹ سے معلومات حاصل کی جس نے ٹینک کو تباہ کرنے والے ڈرون کے عملے کے بٹالین کمانڈر سےرابطہ کیا تھا۔ نمائندے نے کہاکہ انہوں نے تصدیق کی کہ پیرانہا ڈرون سے امریکی ٹینک کو تباہ کیاگیا،جس کے بعد یہ معلومات میڈیا کو دی گئیں اورجلتے ہوئے ابرامز کی فوٹیج ٹیلیگرام چینلز پر شیئر کی گئی۔