• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا جاپان کے سمندر میں فرضی ہدف پر میزائلوں کا حملہتازترین

March 28, 2023

ولادی وسٹوک(شِنہوا) روس کی بحریہ نے جاپان کے سمندر میں ایک فرضی ہدف پر سپرسونک  بحری جہاز شکن میزائل فائر کیے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے منگل کو اپنی سرکاری سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ جاپان کے پانیوں میں بحرالکاہل کے بحری بیڑے کے میزائل بردار بحری جہازوں نے دشمن کے ایک فرضی سمندری ہدف پر موسکٹ کروز میزائل داغے۔

تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اس ہدف کو دو موسکٹ کروز میزائلوں سےکامیابی سے براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

موسکٹ میزائل رم جیٹ سے چلنے والا درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا ایک سپرسونک  کروز میزائل ہے جو روایتی اور جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ120 کلومیٹر تک کی رینج میں موجود جہاز کو تباہ کرنے کر سکتا ہے۔