ماسکو(شِنہوا) روس نے کہا ہے کہ وہ کسی انتباہ کوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے یوکرین پر نئی سربراہی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
روسی میڈیا آرآئی اے نووستی کے مطابق نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین نے جمعرات کو کہاکہ ہم کیف اوراس کے مغربی حمائتیوں کی جانب سے گزشتہ ماہ جون کے وسط میں سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک ہونے والے ناکام امن سربراہی اجلاس کے بعد اپنی ساکھ کی بحالی کے ارادوں سے آگاہ ہیں اور وہ دوبارہ اسی طرح کے اجلاس کے انعقاد کی کوشش میں ہیں بلکہ روس کو مدعو کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
اگرچہ اگلے سربراہی اجلاس کے لیے مقام کا تعین نہیں کیا گیا، روسی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ جغرافیائی مقام بنیادی طور پر اہم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امور زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، جو انتہائی واضح ہونے چاہئیں۔ انہوں نے اس موقف کہ روس یوکرین بحران کے حل کے لیے دیگر اقدامات کو دانستہ طور پر نظر انداز کررہا ہےکو "دھوکہ دہی کا ایک اور مظہر" قراردیا۔