• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

روس کا یوکرین کے 100 سے زیادہ ڈرون مار گرانے کا دعویتازترین

May 17, 2024

ماسکو(شِنہوا) روسی فوج نے  100 سے زیادہ یوکرینی ڈرونزکومارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ فضائی دفاعی نظام اور بحیرہ اسود میں  موجودبحری بیڑے نے جمعہ کو کریمیا کے اوپر 51 ڈرون، کراسنوڈار کے علاقے میں 44، بیلگوروڈ کے علاقے میں 6 اورکرسک کے علاقے میں ایک ڈرون کو مارگرایا۔

اس کے علاوہ روسی جنگی طیاروں نے بحیرہ اسود کے پانیوں میں یوکرین کی چھ ڈرون کشتیاں بھی تباہ کر دیں۔